راحت کی آواز سے فلم کو چار چاند لگ جاتے ہیںسونم کپور

فلم ’’ڈولی کی ڈولی‘‘ میں راحت جی نے ’’’نیناں کافرہوگئے‘‘ گا کرفلم کو چار چاند لگا دیے ہیں، سونم کپور


Umair Ali Anjum February 01, 2015
فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور میں نے ہمیشہ سچائی سے فن کی خدمت کی ہے، راحت فتح علی خان۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ سونم کپورنے کہاہے کہ بالی ووڈ کے 100برسوں میں 10سال گلوکار راحت فتح علی خان کے بھی ہیں۔

گزشتہ دس برسوں میں راحت جی نے بھارتی فلموں کوکئی یادگارگیتوں سے غیرمعمولی کامیابی دلوائی ہے، اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ ان کی آواز سے فلم کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روزدبئی میں راحت فتح علی خان سے ایک ملاقات کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بھارتی اداکار اور فلم ڈائریکٹر اربازخان بھی موجودتھے۔ انھوں نے کہا کہ میری نئی فلم ''ڈولی کی ڈولی'' میں راحت جی نے '''نیناں کافرہوگئے'' گا کرفلم کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

اس موقع پر ارباز خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ راحت فتح علی خان بھارت میں مزیدکام کریں، راحت نہ صرف اچھے فنکارہیں بلکہ بہت نفیس انسان بھی ہیں۔ بھارتی فلم ''دبنگ'' کی کامیابی میں راحت فتح علی خان کے گانوں کابہت اہم کردار رہاہے، گلوکار راحت فتح علی خان نے سونم کپور اور اربازخان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، میں نے ہمیشہ سچائی سے فن کی خدمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں