فوج تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی صلاحیت بڑھانا چاہتی ہے عاصم باجوہ

سیکیورٹی وامن و امان کی صورتحال بہتربنانے کیلیے ہم مل کرکام کررہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر


Online February 01, 2015
ملک بھرمیں اپنی تربیتی سرگرمیوں کادائرہ کاربڑھادیا ہے، جنرل عاصم باجوہ۔ فوٹو؛ فائل

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ آرمی چیف کی انسداددہشت گردی فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آئوٹ پریڈمیں شرکت اس عزم کی عکاس ہے کہ فوج تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھاناچاہتی ہے۔

ایک ٹویٹر پیغام میں میجرجنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت اسپیشل سروسزگروپ کے انسٹرکٹرزپولیس اہلکاروں کولاہور کے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں تربیت دے رہے ہیں اوروہاں سے پہلا دستہ تیارہوا ہے۔ انھوں نے کہاکہ آرمی چیف کی پاسنگ آئوٹ میں شرکت اس عزم کی عکاسی ہے کہ فوج قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی صلاحیت بڑھاناچاہتی ہے اورسیکیورٹی وامن و امان کی صورتحال بہتربنانے کیلیے ہم مل کرکام کررہے ہیں۔ جنرل عاصم باجوہ نے کہاکہ ہم نے ملک بھرمیں اپنی تربیتی سرگرمیوں کادائرہ کاربڑھادیا ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی صلاحیت بڑھا کرملک میں امن واستحکام قائم کیاجاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں