بے پناہ دولت ہمدردی سے محروم کردیتی ہے امریکی تحقیق

انتہائی مہنگی اور لگژری کاروں کے ڈرائیور سڑک کراس کرنیوالوں کا سب سے کم خیال کرتے ہیں، تحقیق


Express News Desk February 03, 2015
انتہائی مہنگی اور لگژری کاروں کے ڈرائیور سڑک کراس کرنیوالوں کا سب سے کم خیال کرتے ہیں، تحقیق فوٹو فائل

ہماری پارلیمنٹ کے بعض ارکان اگر عوام سے بہت زیادہ ہمدردی نہیں رکھتے تو اس پر بہت زیادہ تعجب نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کی ریسرچ کے مطابق دولت مندی ''ہمدردی'' کو بڑھانے کے بجائے اور کم کردیتی ہے۔ اسی اسٹڈی کے دوران یہ حقیقت بھی سامنے آئی کہ انتہائی مہنگی اور لگژری کاروں کے ڈرائیور سڑک کراس کرنیوالوں کا سب سے کم خیال کرتے ہیں۔

خود امریکا میں جو 20 فیصد امیر ترین ہیں وہ سب سے کم یعنی 1.4 فیصد اور سب سے کم سرمایہ رکھنے والے 20 فیصد، 3½ فیصد خیرات دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت زیادہ پیسہ دوسروں کی ضرورتوں کا احساس کم کردیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں