پروڈکشن کے دروازے نئے فلمسازوں کے لیے کھلے ہیںسہیل خان

یہ خوش آئند بات ہے کہ تعلیمی اداروں میں فلم میکنگ پڑھائی جا رہی ہے، سہیل خان


Cultural Reporter February 04, 2015
یہ خوش آئند بات ہے کہ تعلیمی اداروں میں فلم میکنگ پڑھائی جا رہی ہے اور نوجوان نسل بھی اس میں دلچسپی لے رہی ہے، سہیل خان۔ فوٹو : فائل

فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ ہماری پروڈکشن کے دروازے فلم میکنگ میں نئے آنے والوں کے لیے کھلے ہیں ۔

سہیل خان نے کہا کہ انھیں ہم اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں سیکھنے کے مواقع فراہم کر کے انھیں مستقبل کے لیے تیار کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل خان نے کہا کہ ہمارے سینئرز نے نئے لوگ تیار ہی نہیں کیے ۔

اسی لیے ہمیں فلم ''شورشرابہ '' کے لیے بالی ووڈ سے ڈائریکٹر اور کیمرہ مین سمیت دیگر تکنیکاروں کی خدمت حاصل کرنا پڑ رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ تعلیمی اداروں میں فلم میکنگ پڑھائی جا رہی ہے اور نوجوان نسل بھی اس میں دلچسپی لے رہی ہے مگرکورس کرنے کے ساتھ عملی طور پر ٹریننگ بھی ضروری ہے۔ اس لیے ہم اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں نئے لوگوں کو سینئرز کے ساتھ سیکھنے کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے تاکہ مستقبل کے لیے ہمیں باہر سے ڈائریکٹر ، کیمرہ مین اور تکنیکاروں کو نہ بلانا پڑے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں