فنکار ملکی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیںمصطفی قریشی

ہمارے معاشرے میں فلم والوں کو وہ مقام حاصل نہیں ہے جس کے وہ مستحق ہیں، مصطفی قریشی


Cultural Reporter February 06, 2015
ہمارے معاشرے میں فلم والوں کو وہ مقام حاصل نہیں ہے جس کے وہ مستحق ہیں، مصطفی قریشی۔ فوٹو: فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ مواقع میسر ہوں تو پاکستان کے تخلیق کار اور فنکار ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وہ اپنی رہائش گاہ پر پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں دیے گئے عصرانے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ مصطفیٰ قریشی نے مزید کہا کہ جب تخلیق کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں تو پھر تخریب شروع ہوجاتی ہے اس لیے ہماری حکومت کو چاہیے کہ وہ تخلیق کاروں کو اہمیت اور پذیرائی دے، بگڑے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لانے کے لیے فلم ایک بھر پور میڈم ہے لیکن ہماری حکومتوں نے ہمیشہ اس اہم شعبے کو نظر انداز کیا ہے۔

کہانی کار ناصر ادیب نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں فلم والوں کو وہ مقام حاصل نہیں ہے جس کے وہ مستحق ہیں' اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم والوں کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنا ہوگی۔ بعد ازاں ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی اور صدر عبدالوسیع قریشی جنرل سیکریٹری پرویز مظہر نے مصطفیٰ قریشی سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا صحافیوں اور فنکاروں کے درمیان رابطے اسی طرح بحال رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں