اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی جانب سے پہلے اسلامی یورونوسٹرو اکائونٹ کا آغاز

دنیا بھر کے اسلامی بینک اب اسٹینڈرڈچارٹرڈ بینک جرمنی کی فرینکفرٹ برانچ میں اپنے اکائونٹ بیلنس پرشریعت کے مطابق۔۔۔


Business Desk October 05, 2012
دنیا بھر کے اسلامی بینک اب اسٹینڈرڈچارٹرڈ بینک جرمنی کی فرینکفرٹ برانچ میں اپنے اکائونٹ بیلنس پرشریعت کے مطابق منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے بینکنگ انڈسٹری کے پہلے یورو نوسٹرواکائونٹ(یعنی وہ اکائونٹ جولین دین کے مقصد کیلیے عموماًبیرون ملک اسی ملک کی کرنسی میں کھولا جاتاہے) کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

دنیا بھر کے اسلامی بینک اب اسٹینڈرڈچارٹرڈ بینک جرمنی کی فرینکفرٹ برانچ میں اپنے اکائونٹ بیلنس پرشریعت کے مطابق منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے صف اول کے بینکوں میںسے ایک ''بینک الفلاح'' وہ پہلا بینک ہے جس نے ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ''بینکرز کانفرنس 2012''کے دوران اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے اسلامی یورو نوسٹرو اکائونٹ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر آفاق خان،چیف ایگزیکٹیواسٹینڈرڈ چارٹرڈبینک گلوبل اسلامک بینکنگ نے کہاکہ گزشتہ سال صادق یوایس ڈالرنوسٹرو اکائونٹ کی کامیابی کے بعد ہم نے اس سہولت کا اپنے یورو کلائنٹس کیلیے بھی آغاز کردیاہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں