شاہد نذیر کا پنجابی گیت ’’مچھی اک پونڈ دی ‘‘ لندن سے ریلیز

شاہد نذیرکراچی میں ایونٹ میں مصروف ہیں جب کہ وہ فلم اور ٹیلی ویژن کے بھی متعدد پروجیکٹ کی تیاری کررہے ہیں۔


Cultural Reporter February 10, 2015
’’ون پاؤنڈ فش ‘‘ کو پنجابی میں گایا، دو نئے گیتوں کا وڈیو بھی جلد شوٹ ہوگا، گفتگو فوٹو : فائل

گزشتہ کئی سال سے لندن میں مقیم پاکستانی گلوکار شاہد نذیر ان دنوں پاکستان میں ہیں۔


ان کا گیت ''ون پاؤنڈ فش'' نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اب ان کا یہی گیت لندن سے پنجابی زبان میں ریلیز کردیا گیا ، لندن سے ریلیز ہونے والے اس پنجابی گیت''مچھی اک پونڈ دی'' کو بھی پسند کیا گیا، شاہد نذیر ان دنوں کراچی میں ایونٹ میں مصروف ہیں جب کہ وہ فلم اور ٹیلی ویژن کے بھی متعدد پروجیکٹ کی تیاری کررہے ہیں۔


نمائندہ ایکسپر یس سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ان کے دو پنجابی گیتوں کا ٹریک تیار ہوچکا ہے جس کی وڈیو وہ جلد شوٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں