سینیٹ الیکشن کے لیےامیدواروں کی اسکروٹنی4اداروں سے کرانے کافیصلہ

اداروں سےحاصل کی گئی معلومات کی روشنی میں سخت کارروائی کافیصلہ کیا ہے


Wajid Hameed February 13, 2015
نیب، اسٹیٹ بینک، نادرا اور ایف بی آرسے معلومات ریٹرننگ افسران کو فراہم کی جائیں گی فوٹو: فائل

سینیٹ الیکشن میں امیدواروں سے متعلق4 اداروں سے حاصل کی گئی دستاویزی معلومات ریٹرننگ افسران کو فراہم کی جائیں گی۔

ان دستاویزی معلومات کی روشنی میں ریٹرننگ افسران امیدواروں کے کاغذات منظور یا مستردکرنے کے مجازہوں گے اس کیلیے لازمی نہیں ہوگاکہ امیدوارکےخلاف کسی فردنے الگ سے درخواست دائرکی ہو۔ لاہورہائی کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات کی نسبت 4اداروں نیب، اسٹیٹ بینک، نادرا اور ایف بی آر سے حاصل کی گئی معلومات کی روشنی میں سخت کارروائی کافیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق وفاق کی جانب سے رولزالیکشن کمیشن کوفراہم کیے جاتے ہیں لیکن وفاق کی جانب سے سابقہ رولزکے مطابق ہی انتخابات پر اتفاق کیا گیا اورکسی قسم کی سخت پالیسی سے متعلق الیکشن کمیشن کوکوئی پیغام نہیں بھیجا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔