بیگم رعنا لیاقت علی خاں کا110 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

بیگم رعنالیاقت علی خاں کا اصل نام شیلاآئرین پنت تھااور انہوں نے 1933ء میں اسلام قبول کیا۔


آن لائن February 13, 2015
بیگم رعنا لیاقت علی کسی بھی ملک میں مقررہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون سفیرتھیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے پہلے وزیراعظم قائدملت لیاقت علی خان کی اہلیہ اور پاکستان کی نامورسماجی شخصیت بیگم رعنا لیاقت علی خاں کا 110واں یوم ولادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

بیگم رعنالیاقت علی خاں کا اصل نام شیلاآئرین پنت تھااور وہ 13فروری 1905کو الموڑہ میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے لکھنو یونیورسٹی سے معاشیات اور عمرانیات میں ایم اے کیا، 1933میں اسلام قبول کیا اور نوابزادہ لیاقت علی خاں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ 14ستمبر 1954کوانھیں نیدرلینڈ میں پاکستان کی سفیرمقرر کیاگیا۔ بعدازاں وہ اٹلی اورتیونس میں پاکستان کی سفیررہیں۔ وہ کسی بھی ملک میں مقررہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون سفیرتھیں۔ 13فروری 1973کو بیگم رعنالیاقت علی کی68ویں سالگرہ کے دن انھیں سندھ کا گورنر مقررکیا گیا۔

بیگم رعنا لیاقت علی پاکستان کے کسی بھی صوبے کی گورنری پرفائز ہونے والی پاکستان کی پہلی ہی نہیں، اب تک کی واحدخاتون بھی ہیں۔ اس منصب پر 29فروری 1976تک فائزرہیں۔ بیگم رعنا لیاقت علی خاں کومتعدد ملکی و غیرملکی اعزازات سے نوازاگیا تھا جن میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے دیا گیا انسانی حقوق کا ایوارڈ اور حکومت پاکستان کی جانب سے دیا گیا نشان امتیا ز کے اعزازات سرفہرست ہیں۔ آپ 13جون 1990کو انتقال کرگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں