کراچی کی آئیڈیل لوکیشن پر فلم بندی کرکے خوشی ہوئیپرویز کلیم

فلم ’’ہارٹ شوٹ‘‘ میں نئے فنکاروں کیساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، ایکسپریس سے گفتگو


Cultural Reporter February 15, 2015
ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ہمیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے،پرویز کلیم۔فوٹو : فائل

فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اور رائٹر پرویز کلیم نے کہا ہے کہ میں نے اپنی بیشتر فلموں کی شوٹنگ کے لیے کراچی کا انتخاب کیا ہے۔

کراچی کی آئیڈیل لوکیشن پر کام کرکے اچھا لگا ۔ یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا میری فلم ''ہارٹ شوٹ'' کی فلم بندی ان دنوں تیزی سے جاری ہے جس میں بیشتر نئے فنکار حصہ لے رہے ہیں۔

نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا' ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ہمیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ فلم انڈسٹری موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی اور کامیابی نے بہت سے لوگوں کو فلم سازی کی طرف متوجہ کیا ہے فلموں میں سرمایہ کاری ہورہی ہے لیکن ہمیں اب روایتی کہانیوں کی نہیں اچھے موضوعات کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں