وفاقی وزیر برجیس طاہر گلگت بلتستان کے گورنر مقرر

سمری کے لیے گلگت بلتستان امپاورمنٹ آرڈر 2009 میں ترمیم کی گئی۔


Wajid Hameed February 15, 2015
برجیس طاہر گورنرتعینات ہونے کے بعد عملی طور پر گلگت بلتستان انتخابات کے کسی بھی عمل میں قانونی طورپرشریک نہیں ہوسکیں گے۔فوٹو : فائل

وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کوگلگت بلتستان کانیاگورنر بنادیاگیا۔

برجیس طاہرکوگورنر بنانےکی سمری وزارت امورکشمیرمیں برجیس طاہر کی موجودگی میں تیارکی گئی جس کیلیے گلگت بلتستان امپاورمنٹ آرڈر 2009 میں ترمیم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے دورحکومت سے گورنرکے عہدے پرتعینات پیرمکرم علی شاہ کو ہٹائے جانے سے پیپلزپارٹی کوحکمراں جماعت ن لیگ پرتنقیدکرنے کاموقع مل جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز لیگ کوپیرمکرم علی شاہ پرآنے والے عام انتخابات میں اثراندازہونے کی شکایات تھیں۔ برجیس طاہر گورنرتعینات ہونے کے بعد عملی طور پر گلگت بلتستان انتخابات کے کسی بھی عمل میں قانونی طورپرشریک نہیں ہوسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔