پی سی بی کے 2 سالہ اخراجات 4 ارب 28 کروڑ سے زائد

رقم اندرونی و بیرونی دوروں اور کرکٹ کے فروغ کی سرگرمیوں پرخرچ کی گئی


قاسم نواز عباسی February 16, 2015
رقم اندرونی و بیرونی دوروں اور کرکٹ کے فروغ کی سرگرمیوں پرخرچ کی گئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ 2 سال کے دوران ملکی اور غیر ملکی دوروں ٹورنامنٹس کے انعقاد پر اخراجات سمیت دیگر مد میں مجموعی طور پر 4 ارب 28 کروڑ 38 لاکھ 76 ہزار روپے کے اخراجات کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس ضمن میں ایکسپریس کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق پاکستان بورڈ کی جانب سے گزشتہ 2 سال کے دوران ملکی و غیر ملکی دوروں پر 4 ارب 28 کروڑ38 لاکھ 76ہزار روپے خرچ کیے گئے ہیں جن میں سال 2013 میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 ارب 2 کروڑ 26 لاکھ 92 ہزار روپے ملکی و غیر ملکی دوروں، ٹورنامنٹس کے انعقاد ،کرکٹ کے فروغ، انتظامی اخراجات، کم قدری و ادائیگی اور مالیاتی اخراجات کیے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان سے باہر کے دوروں پر 26 کروڑ 12 لاکھ 26 ہزار، پاکستان کے اندرونی دوروں پر اخراجات کی مد میں 15کروڑ 44 لاکھ 63 ہزار، ٹورنامنٹس کے انعقاد پر 42کروڑ 98 لاکھ 45 ہزار،کرکٹ کے فروغ کیلیے 33 کروڑ 91 لاکھ 30 ہزار، انتظامی اخراجات پر 63 کروڑ 81 لاکھ اور کام قدری اور ادائیگی پر 13کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار جبکہ مالیاتی اخراجات 6 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

2014 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2 ارب 26 کروڑ 11 لاکھ روپے 84 ہزارکے اخراجات کیے گئے ہیں، بیرونی دوروں پر22کروڑ 17لاکھ 12ہزار، اندرونی دوروں پر 55کروڑ29لاکھ 63ہزار، ٹورنامنٹس کے انعقاد پر 50کروڑ24لاکھ 40ہزار ،کرکٹ کے فروغ کیلیے 29کروڑ 50لاکھ 9ہزار،انتظامی اخراجات پر59کروڑ 10 لاکھ 55 ہزار اور کم قدری و ادائیگی پر 6 کروڑ 29 لاکھ 37 ہزار جبکہ مالیاتی اخراجات پر 3 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں