پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’3 بہادر‘‘ریلیز کے لیے تیار

فلم کی کہانی غیر متوقع اور ناممکن حالات میں اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے،حمایت،دوستی اور محبت کے سفر پر مبنی ہے۔


نمرہ ملک February 17, 2015
فلم کی پروموشن کے حوالے سے فروری کے اختتام میں فلم کی کامک سیریز بھی شائع کردی جائیں گی۔ فوٹو : فائل

KARACHI/FAISALABAD: پاکستان فلم انڈسٹری اپنے احیاکی طرف ترقی سے گامزن ہے اور یہ ''اینی میٹڈ'' فیچر فلم بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرنے والی ہے۔

پاکستان کی پہلی سپر ہیرواینی میٹڈ فیچر فلم''3 بہادر''ریلیز کے لیے تیارہے جو رواں سال 22 مئی کو پاکستان بھر میں سینماء میں پیش کردی جائے گی، یہ سپرہیرو فلم پاکستان کے ایک افسانوی شہر''روشن بستی''کی ہے جس کا حال پاکستانی شہروں جیسا ہی ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ فلم کے مرکزی کردار بچے آمنہ، سعدی اور کامل کی جڑیں بھی تصوراتی ہونے کے بجائے حقیقی ہیں جو اپنی بستی کو دشمنوں سے بچانے کے لیے میدان میں نکلتے ہیں اور جرا ت و بہادری سے بدی کی قوتوں کو للکارتے ہیں۔ فلم کی کہانی غیر متوقع اور ناممکن حالات میں اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے،حمایت،دوستی اور محبت کے سفر پر مبنی ہے۔

اسے پاکستان کی پہلی اردو زبان میں بننے والی ایچ ڈی اینی میٹڈ فیچر فلم کا اعزاز حاصل ہوگا۔ بنیادی طور پر بچوں کی دلچسپی کے موضوع پر بنائی گئی اس فلم کا بنیادی خیال آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کا ہے۔ فلم وادی اینی میشن کے بینر تلے بنی ہے، فلم کی پروموشن کے حوالے سے فروری کے اختتام میں فلم کی کامک سیریز بھی شائع کردی جائیں گی اورفلم کے حوالے سے بچوں کے لیے کتاب بھی شائع کی جائے گی،اس کے علاوہ ''3 بہادر''کی اینڈرائڈ اور ایپل وڈیو گیم بھی جاری کیا جائے گا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔