حج کمپنیوں کیلیےادا شدہ سرمائے کی حد 75 لاکھ مقرررجسٹرڈ کمپنیوں کے مالکان میں بےچینی کی لہر

ادا شدہ سرمائے کی حد 50 سے بڑھاکر 75لاکھ ۔مجازسرمائے کی حد 75لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ روپے کردی گئی


Nasiruddin February 17, 2015
وزارت مذہبی امور کے فیصلے پر حج کمپنیوں کے مالکان کی تنقید، حج اخراجات میں کمی کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور نے حج2015 سے قبل حج گروپ آرگنائزرزکے لیے ادا شدہ سرمائے(paid up capital) کی حد 50لاکھ روپے سے بڑھاکر 75لاکھ روپے کردی ہے جس سے رجسٹرڈ حج کمپنیوں کے مالکان میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔

وزارت مذہبی امورکے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حج پالیسی 2014 میں طے کیاگیا تھاکہ حج پالیسی 2015میں حج گروپ آرگنائزرز (HGOs) کے paid up capital اور authorised capital میں اضافہ کیاجائیگا۔ اس اصول کے تحت ادا شدہ سرمائے کی حد 50 سے بڑھاکر 75لاکھ اورمجاز سرمائے کی حد 75لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑروپے کردی ہے۔ وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2014 کی یہ کلاز وزارت کی ویب سائٹ پربھی ڈال دی تھی۔

حج گروپ آرگنائزرزنے اس حکم نامے پرسخت تنقید کی ہے اورکہا ہے کہ حج کمپنیاں پہلے ہی مسائل کاشکار ہیں، ان حالات میں سرمائے کی حدمیں اضافہ مناسب نہیں ہے۔ انھوں نے اس بات کی وضاحت مانگی کہ مذکورہ شرط حج کوٹا رکھنے والی کمپنیوں کے لیے ہے یاتمام رجسٹرڈحج کمپنیوں کے لئے، کیونکہ اس وقت حج کوٹا 740 رجسٹرڈ کمپنیوں کے پاس ہے اور وزارت مذہبی امورنے 2012 میں 2021مزید کمپنیوں کیا اندراج کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں