ای اوبی آئی کے34لاکھ پنشنرزاضافی پنشن سے محروم

2012 میں وفاقی حکومت نے20 فیصد اضافے کااعلان کیا جو اب تک نہیں ملا


Jahangir Minhas February 17, 2015
عدالت نے خریدی گئی جائیدادوں کے بارے میں ای او بی آئی سے تحریری موقف طلب کرلیا.فوٹو: فائل

ای اوبی آئی سے پنشن حاصل کرنےوالے 34 لاکھ سے زائد افراد کو حکومت کے تمام تر وعدوں کے باوجود اضافی رقم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ای او بی آئی کے پنشنرز کے لیے سو فیصد اضافے کا اعلان کیامگراس اعلان پرنہ تو پیپلزپارٹی دور میں عملدرآمدہوسکا اور نہ ہی موجودہ حکمرانوں نے اس حوالے سے کوئی عملی اقدام کیاہے،گزشتہ سال توای او بی آئی کے فنڈزہی لپس ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ای اوبی آئی کے پنشنرزکی تعداد34 لاکھ سے زائدہے جنھیں ماہانہ 3600روپے فی کس کے حساب سے پنشن دی جاتی ہے، 2012 میں ای اوبی آئی کے تمام پنشنرز کو20 فیصداضافی رقم دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن پنشنرزعملی طورپر اس اضافے سے محروم ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ پنشن میں اضافہ کی ادائیگی کے لیے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی لیکن کوئی تسلی بخش جواب نہیں مل سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔