رواں سال 1 لاکھ 44 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے

وزارت مذہبی امور نے حج کوٹابرائے سال2015 کا اعلان کر دیا ہے۔


آن لائن February 17, 2015
وزارت مذہبی امور نے حج کوٹابرائے سال2015 کا اعلان کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2015 تشکیل دیتے ہوئے سرکاری اورپرائیویٹ ٹورکمپنیوں کے ذریعے حج کرنے والوں کودی جانے والی سہولتوں کی مانیٹرنگ مزیدسخت کرنے کابھی حکم دیا ہے جبکہ حج کوٹابرائے سال2015 کابھی اعلان کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جن 745کمپنیوں کوامسال 72ہزار 316حجاج کا کوٹا دیا جائے گا انھیں اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ حکومت کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں پر 100فیصد عمل کریں گے۔ وزارت مذہبی امورکے ایک سینئررکن نے آن لائن کو بتایا کہ امسال بھی 1 لاکھ 44ہزار 5افراد حج کی سعادت حاصل کریںگے جس میں سرکاری طور پر 71ہزار 689حجاج کوبھیجا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں