’’را‘‘ نے دہشت گردوں کا معاوضہ بڑھاکر 6 لاکھ روپے کردیا

را نے سرحد پرحملے کے دوران ہلاک ہونیوالے گل محمد کو 6 لاکھ روپے دے کر پاکستان بھیجاگیا تھا


Online February 17, 2015
آفغان صدر اشرف غنی کے تعاون سے خوست میں ’را‘ کے گرد دائرہ تنگ کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا معاوضہ بڑھاکر 6 لاکھ روپے کر دیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحد پرحملے کے دوران ہلاک ہونیوالے گل محمد کو 6 لاکھ روپے دے کر پاکستان بھیجاگیا تھا جس کے وڈیوثبوت بھی موجود ہیں۔ خوست میں سرگرم ٹی ٹی پی کمانڈر حافظ دولت نے پاکستان میں اپنے ساتھیوں کو پیغام بھیجاہے کہ آپریشن سے بچنے کے لیے اہلخانہ کو لیکر یہاں آجاؤ تاہم افغان صدر اشرف غنی کے تعاون سے خوست میں 'را' کے گرد دائرہ تنگ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں