نوجوان ہمارے مقابلے میں زیادہ آگاہی رکھتے ہیںبشریٰ انصاری

نئی نسل با صلاحیت بھی ہے اور نئی سوچ بھی رکھتی ہے،بشری انصاری


Cultural Reporter February 18, 2015
ہندوستان فلم کی بڑی مارکیٹ ہے ،نوجوانوں کاخود کو وہاں منوانا بہت بڑی کامیابی ہے فوٹو: فائل

نئی نسل کے ساتھ کام کرکے بہت خوش ہیں جو کہ نہ صرف باصلاحیت اور تخلیقی سوچ رکھتی ہے بلکہ ان کا وژن بھی بہت بڑا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سنیئر اداکارہ بشری انصاری نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ بشری انصاری نے کہا کہ نوجوان ہمارے مقابلے میں زیادہ آگاہی رکھتے ہیں،بالی وڈ میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے اچھا اقدام ہے کہ وہ مختلف مارکیٹوں میں خود کو آزمائیں ۔ہندوستان ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

وہاں تیکینیکی سہولیات زیادہ میسر ہیں اور وہ ہم سے زیادہ پروفیشنل ہیں اور اپنے ہاں بہت زیادہ صلاحیت ہونے کے باوجود وہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کو منتخب کرکے ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کررہے ہیں جب کہ ہمارے نوجوان فنکار بھی خود کو وہاں منوانے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں