گوادر پورٹ کو ملک سے لنک کرنے کا کوئی شارٹ ٹرم پلان نہیں ریلوے حکام

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق اوروفاقی سیکریٹری ریلوے پروین قادر آغا نے اجلاس میں شرکت نہیں کی


Syed Naveed Jamal February 19, 2015
دوردراز پسماندہ علاقوں میں ٹرینوں کے اسٹاپ بندنہ کئے جائیں، چیئرمین قائمہ کمیٹی کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان ریلویز کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ کو ملک کے دیگر حصوں کیساتھ شارٹ ٹرم پروگرام کے تحت ریلویز ٹریک کے ذریعے منسلک کرنے کا کوئی پلان زیرغور نہیں۔

ریلویز حکام نے یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کو مالی سال 2015-16 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔کمیٹی کااجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی صدارت میں ہوا، ریلویز کے ڈی جی پلاننگ مظہرعلی شاہ نے بتایاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان ریلویزکے شارٹ ٹرم پروگرام 2020 میں گوادر پورٹ کو ریلویزٹریک کے ذریعے ملک کے دیگرشہروں کے ساتھ منسلک کرنےکا کوئی پلان زیرغور نہیں ہے البتہ پروگرام 2025-30 کے تحت یہ پلان زیرغور کیا جاسکتا ہے.

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق اوروفاقی سیکریٹری ریلوے پروین قادر آغا نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ آئی این پی کے مطابق ریلوے حکام نے بتایاکہ 2011ء تا 2013ء کے دوران 72 ریل گاڑیاں بند ہوئیں جبکہ 14 بحال ہوچکی ہیں اورکراچی تا میرپورخاص جانیوالی مہران ایکسپریس کی بحالی جلد ممکن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں