پاکستانی فلم ’’زندہ بھاگ‘‘ نے پیرس فلم فیسٹیول میں اعزاز اپنے نام کرلیا

’’زندہ بھاگ‘‘ کو پیرس فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ سے نوازا گیاہے


Cultural Reporter February 20, 2015
میرے لیے اعزازہے کہ مجھے ایک انٹرنیشنل پاکستانی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا، آمنہ الیاس فوٹو : فائل

دنیا بھر میں14ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستانی فلم ''زندہ بھاگ'' کو گزشتہ دنوں پیرس میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

فلم کو یہ ایوارڈ بھارتی فلم کے مقابلے میں ملا پیرس میں ہونے والے ایف اے ایس ٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2015 میں دنیا بھرکی فلموں نے حصہ لیا،اس فلم کی ڈائریکٹر فرجاد نبی نے کہا کہ کسی بھی پاکستانی فلم کو دنیا کے کسی بھی فلم فیسٹیول میں ایوارڈ کا ملنا ایک بڑا اعزاز ہے بھارت میں بھی اس فلم کو فلم فیسٹیول میں دکھایا گیااور اس فلم کو ایوارڈ دیاگیا جبکہ کینیڈا، برطانیہ میں بھی اسے ایوارڈمل چکے ہیں۔

اس فلم کوپاکستان کی50سالہ فلمی تاریخ میں آسکر ایوارڈ کیلیے نامزدکرنا بھی کسی اعزازسے کم نہیں،اس فلم میں آمنہ الیاس نے مرکزی کردار اداکیاہے، آمنہ الیاس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزازہے کہ مجھے ایک انٹرنیشنل پاکستانی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہمیں اپنی فلموں کی کارکردگی کومزید بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ہمارے پاس دنیا کا بہترین ٹیلینٹ موجود ہے جبکہ ہمارے ہاں عمدہ موضوعات کی بھی کمی نہیں ایسے موضوعات کا ہمیں انتخاب کرنا چاہیے جودنیا کو حیران کردے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں