اسامہ القاعدہ پر دہشتگردی کی چھاپ ہٹانا چاہتے تھے وائٹ ہاؤس

اسامہ گروپ کو اسلامی شناخت دے کر زیادہ سے زیادہ افراد کی بھرتی کرنا چاہتے تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس


Online February 20, 2015
القاعدہ کا نام تبدیل کرنے پر غورکا انکشاف کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات سے ہوا ہے، وائٹ ہاؤس۔ فوٹو: فائل

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن القاعدہ پر دہشت گردی کی چھاپ ہٹانا چاہتے تھے اور گروپ کا نام تبدیل کرکے اسے اسلامی شناخت سے قریب ترین نام دینے کا خواہاں تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے قبل اسامہ بن لادن القاعدہ کا نام تبدیل کرنے پر غور کررہے تھے اور وہ تنظیم کو اسلامی شناخت کے قریب تر لانے کے خواہاں تھے، اس بات کا انکشاف اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات سے ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اسامہ گروپ کو اسلامی شناخت دے کر تنظیم میں زیادہ سے زیادہ افراد کو بھرتی کرنے میں آسانی پیدا کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ دستاویزات سے واضح ہوا کہ اسامہ بن لادن القاعدہ کی پہچان دہشت گرد گروپ میں تبدیل ہونے پر سخت فکرمند تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں