ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈکپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

زمبابوے اور یواے ای کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق سوال کا جواب دے کر کراچی کے عزیر گبول نے فوڈ فیکٹری کا انعام جیتا


Express Report February 20, 2015
ایکسپریس میڈیا گروپ اورمیکڈ ونلڈ پاکستان کی جانب سے زمبابوے اور یواے ای کے درمیان میچ کا درست جواب دینے پر کراچی کے خوش نصیب عزیر گبول کو ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ کامران احمد انعام دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا گروپ، میکڈونلڈ پاکستان اور فاسٹ فوڈ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری'جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ2015 کے سلسلے میںزمبابوے اور یو اے ای کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق سوال کا درست جواب دیکرکراچی کے عزیر گبول نے فوڈ فیکٹری جیت لی۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کامران احمد نے عزیر گبول کو فوڈ فیکٹری بطور انعام دی ۔ اس موقع پر عزیر گبول نے ایکسپریس میڈیا گروپ اور میکڈونلڈ پاکستان کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز اور روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔

انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ2015 میں قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔ انھوں نے توقع ظاہرکی کہ قومی ٹیم پول میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کی طرف سے انعام ملنا ایک اعزاز ہے، دیگر اداروںکو بھی کرکٹ کے شائقین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس، میکڈونلڈ کے'' اسکیم کے تحت پاکستان کے میچ کے روز3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں