پی آئی اے کے7جہازوں کے ڈھانچےنیلام ہونے کا امکان

بولی کا عمل مکمل ہو چکا، 8 کمپنیوں نے حصہ لیا،گورننگ بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی۔


ملک سعید اعوان February 22, 2015
صرف جہازوں کے ڈھانچوں کی نیلامی ہو گی، انجن، تیل اور دیگر چیزیں نکال لی گئی ہیں فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے گورننگ بورڈ سے7 جہازوں کے ڈھانچوں کی نیلامی کی منظوری لے گی، بولی کا تمام عمل مکمل ہو چکا ہے ۔

جس میں8 کمپنیوں نے حصہ لیا، پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن اپنے 7 مختلف جہازوں کے ڈھانچوں کی نیلامی کا عمل مکمل کر چکی ہے، اس مقصدکیلیے دیے گئے اخبارکے اشتہار کے نتیجے میں صرف 8 لوگوں نے حصہ لیا، نیلامی کا عمل اکتوبر میں شروع کیا گیا، بولی دینے والوں کو جہازوں کے ڈھانچے بھی دکھا دیے گئے ہیں۔

صرف بورڈ کی منظوری رہ گئی ہے جو رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے بورڈ میں لی جائے گی، پی آئی اے صرف جہازوں کے ڈھانچوں کی نیلامی کرنے جا رہا ہے جبکہ اس میں سے انجن، تیل اور دیگر چیزیں نکال لی گئی ہیں، ان 7 جہازوں میں 3 بوئنگ 777، 3 جہاز 310 اور ایک 474 شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں