پیپلزپارٹی کا رضاربانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے پرغور

سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کی سادہ اکثریت ہوگی۔


ملک سعید اعوان February 23, 2015
پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کےلیے غیر متنازعہ شخص لانا چاہتی ہے فوٹو: فائل

لاہور: پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں رضا ربانی کو اپنا امیدواربنانے پر غورشروع کردیا ہے اوراس سلسلے میں لابنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔

سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کی سادہ اکثریت ہوگی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کےلیے غیر متنازعہ شخص لانا چاہتی ہے اوراس حوالے سے سینیٹر رضاربانی کے نام پر غور کیا جارہاہے۔ ذرائع کے مطابق رضاربانی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیےلیے امیدوار ہوئے توحکومتی امیدوار کومشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعدایوان بالا میں پیپلز پارٹی کے سینیٹرزکی تعداد 26، ایم کیو ایم کے8، عوامی نیشنل پارٹی کے 6، مسلم لیگ(ق) کے 4، بی این پی عوامی کے 2، تحریک انصاف کے 6 اورجماعت اسلامی کاایک سینیٹر ہونےکا امکان ہے۔ اس طرح ایوان میں اپوزیشن ممبران کی تعداد 54ہو جائیگی جو سادہ اکثریت ہوگی ۔ پیپلزپارٹی کے علاوہ مسلم لیگ(ن) بھی چیئرمین سینیٹ کیلیے لابنگ کررہی ہے اورمختلف جماعتوں سے رابطے بھی کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں