پنجاب اورسندھ سے غیرملکی فلموں کی سنسرشپ کا اختیار واپس لینےکا فیصلہ

غیر ملکی بیشترفلموں کا موضوع دہشت گردی اور انتہا پسندی ہوتا ہے۔


Zulfiqar Baig February 23, 2015
وفاقی حکومت نے سنسر شپ کے مکمل اختیارات حاصل کرنے کیلیے صوبائی حکومتوں کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔فائل:فوٹو

وفاقی حکومت نے غیرملکی فلموں کی سنسرشپ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پنجاب اورسندھ کی صوبائی حکومتوں کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

مرکزی فلم سنسر بورڈ کے آئین میں نئی ترامیم کے تحت صوبوں میں قائم سنسر بورڈ غیر ملکی فلموں کو سنسر سرٹیفکیٹس جاری نہیں کرسکیں گے۔ فلم سنسر بورڈ کے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ کراچی اور لاہور میں قائم سنسر بورڈزکے ذریعے غیر ملکی فلموں کو سنسر سرٹیفکیٹس جاری کیے جاتے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد میں ایسی فلمیں ہوتی ہے جن کا موضوع دہشت گردی اور انتہا پسندی ہوتا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت نے سنسر شپ کے مکمل اختیارات حاصل کرنے کیلیے صوبائی حکومتوں کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔