اسلام آباد میں وزیراعظم کے احکام جاری کرنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہوسکیں

نوازشریف نے مارکیٹوں کا دورہ کر کے نرخ کم کرنے کا کہا تھا، دکاندار دوبارہ پرانے ریٹ لینے لگے


قاسم نواز عباسی February 23, 2015
من مانے نرخ لیے جارہے ہیں، شہریوں کی دہائی، وزیر اعظم کرایے کم کرائیں، دکاندار۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد کی اوپن مارکیٹس اور ہفتہ وار بازاروں میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے احکام پرعمل نہ ہوا، مہنگائی کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

وزیر اعظم نے گزشتہ دنوں اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں اور ہفتہ وار بازاروں کا دور ہ کیا تھا اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی کے احکام جاری کیے تھے، مگر وزیراعظم کے احکام پر چند دن ہی عمل کیا گیاجس کے بعد سے دوبارہ اشیاء خورونو ش پرانے نرخوں پر بیچی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کے باوجود قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پڑا، دکاندار من مانے ریٹ لے رہے ہیں، نوٹس لیا جائے ۔ دوسری جانب د کانداروں کا کہنا تھا کہ منڈی سے یہاں تک گاڑی کا کرایہ 6 ہزار روپے ہے، حکومت کرایے کم کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں