زارا شیخ کی پہلی بالی ووڈ فلم پاکستان میں ریلیز کیلیے تیار

فلم ایک ساتھ برطانیہ اور پاکستان میں 27 فروری کو ریلیز ہوگی۔


Javed Yousuf February 24, 2015
برطانیہ میں ہونے والے غیرت کے نام پر قتل کو موضوع بنایا، نئی فلم برصغیر کی تقسیم پر ہوگی، ڈائریکٹر اوتار بوگل کی ’’ ایکسپریس ‘‘ سے گفتگو ۔ فوٹو : فائل

پاکستانی اداکارہ زاراشیخ کی پہلی بالی ووڈ فلم ''آنرکلنگ'' 27فروری کو یوکے اور پاکستان میں ریلیزہوگی۔

بھارتی معروف ڈائریکٹراوتار بوگل نے اداکارہ زارا شیخ کو ہیروئن لے کر 2012ء میں ''آنرکلنگ'' فلم بنائی جس میں بالی ووڈ کے معروف اداکار پریم چوپڑا ، گلشن گروور ، ٹام آلٹر کے علاوہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ کو بھی اہم کردار میں سائن کیا گیا۔ اس حوالے سے ہدایتکار اوتار بوگل نے برطانیہ سے نمائندہ ایکسپریس کو ٹیلی فون پر بتایا کہ یوکے میں غیرت کے نام پر بے گناہ لوگوں کو مارا جارہا ہے۔

اس حساس موضوع پر فلم بنانے کا ارادہ کرتے ہوئے پروڈیوسر من موہن سنگھ سے مشورہ کیا جو ''دل والے دلہنیا لے جائیں گے'' ، ''ڈر'' ، ''صنم بیوفا'' ، ''ماچس'' ، ''دل تو پاگل ہے''، '' محبتیں '' جیسی فلموں کے کیمرہ مین اور ''یاراں نال بہاراں '' ، ''مٹی واجاں ماردی'' ، ''میرا پنڈ''، ''منڈے یوکے'' جیسی فلمیں بطور ڈائریکٹر بنا چکے ہیں ۔ انھوں نے اس فلم کو پروڈیوس کرنے کی حامی بھری جس کی تمام تر عکس بندی یوکے میں کی گئی ہے۔

اس فلم کے مرکزی کردار میں پاکستانی اداکارہ زارا شیخ کو کاسٹ کیا گیا جو اس فلم میں سندیپ سنگھ کے مقابل ایک پاکستانی لڑکی کا ہی رول کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں 4اپریل 2014ء کو ریلیز ہوگئی جب کہ پاکستان اور یوکے میں 27فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مذکورہ فلم کی نمائش کے بعد پارٹیشن کے موضوع پر فلم بنانا چاہتا ہوں جس کے لیے اسکرپٹ سمیت دیگر معاملات کو فائنل کیا جارہا ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس فلم کی کچھ عکسبندی پاکستان میں حقیقی مقامات پر بھی کروں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں