شرح تعلیم بڑھانا ہے تو مادری زبان میں تعلیم دیں اقوام متحدہ

زبان کے مسائل کی وجہ سے بچے اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں، اقوام متحدہ


آن لائن February 25, 2015
زبان کے مسائل کی وجہ سے بچے اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں، اقوام متحدہ۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ شرح تعلیم میں اضافہ کرناہے تومادری زبان میں تعلیم دینا ہوگی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق زبان کے مسائل کی وجہ سے بچے اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زبان کے مسائل کی وجہ سے اقلیت سے تعلق رکھنے والے معاشرے میں گھل مل نہیں پاتے اورتعلیمی اداروںمیں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں نتیجتاً دوسروں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ دنیامیں تعلیم عام کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے منصوبے تعلیم سب کے لیے میں جواہداف مقررکیے گئے ہیں ان میں سے ایک بچوں کوان کی مادری زبان میں تعلیم یقینی بنانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں