انتہا پسند اسرائیلیوں نے مسجد نذر آتش کردی

بیت اللحم میں قائم مہاجرکیمپ میں اسرائیلی فوج کی مظاہرین پرفائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید


آن لائن February 26, 2015
بیت اللحم، منگل بدھ کی درمیانی شب انتہا پسند اسرائیلیوں کے ہاتھوں نذرآتش کی جانے والی مسجد کے امام ابراہیم و دیگر نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

مغربی کنارے میں انتہا پسند اسرائیلیوں نے مسجد کوآگ لگا دی اور دیواروں پرنازیبا الفاظ بھی لکھے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں گزشتہ رات شدت پسند اسرائیلیوں نے مسجد کوآگ لگا ئی جس سے مسجد کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور قالین جل گیا تاہم لوگوں کے الرٹ ہونے کی وجہ سے مسجد کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ادھرمغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ واقعے میں مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں ایک فلسطینی مہاجر کیمپ میں اس وقت پیش آیا جب احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے فلسطینی پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں