اداکارہ لوپیتا نیونگو کا ڈیڑھ لاکھ مالیت کا لباس چوری

لباس ہوٹل کے کمرے سے اس وقت چرا یا گیا جب نیونگو کمرے سے باہر تھیں۔


Net News February 28, 2015
اداکارہ نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں پہنا تھا جس پر 6 ہزار سفید موتی جڑے تھے ۔ فوٹو : فائل

ہالی ووڈ کی اداکارہ لوپیتا نیونگو کا پہنا ہوا کیلون کلائن کا ڈیڑھ لاکھ مالیت کا لباس چوری ہو گیا ہے۔

لوپیتا کا یہ لباس کیلون کلائن کلیکشن کے لیے فرانچیسکو کوسٹا نے تیار کیا تھا اور اسے اداکارہ نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں پہنا تھا۔ اس لباس پر 6000 قدرتی سفید موتی جڑے ہوئے تھے اور اسے جنوبی ہالی ووڈ کے لندن ہوٹل کے کمرے سے چرا لیا گیا جب نیونگو کمرے سے باہر تھیں۔

کینیا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے گزشتہ سال ''12 ایئر آ سلیو '' فلم میں بہترین معاون اداکارہ کا اسکر حاصل کیا تھا اور اس سال بھی انھوں نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتا۔ مقامی پولیس اہلکار نے کہا ہے کہ لباس بدھ کی شام کو چوری ہوا اور اہلکار سی سی ٹی وی کی فلم کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس چوری کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے جب کہ کیلون کلائن نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں