سینیٹ سیکریٹریٹ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق جمع

تحریک استحقاق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے چیئرمین سینیٹر زاہد خان نے جمع کرائی۔


تحریک استحقاق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے چیئرمین سینیٹر زاہد خان نے جمع کرائی۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر پانی بجلی، وزیر مملکت اور سیکریٹری کی قائمہ کمیٹی کے اجلاسوںمیں عدم شرکت پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے چیئرمین سینیٹر زاہد خان نے وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔

سینیٹر زاہدخان نے قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی کی مسلسل غیرحاضری اورکمیٹیوں کو نظرانداز کرنے پروزیراعظم نوازشریف کوخط لکھ کر ایکشن لینے کامطالبہ کیا تھامگرچیئرمین کمیٹی کے مطابق وزیراعظم نے وزرا کے خلاف نہ کوئی ایکشن لیا اور نہ ہی خط کا جواب دیا۔

مذکورہ صورتحال کے باعث سینیٹر زاہد خان نے وزیر اعظم کے خلاف سینیٹ سیکریٹریٹ میں تحریک استحاق جمع کرادی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیاکہ وزرا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میںشرکت نہ کرکے ایوان کا استحقاق مجروح کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک استحقاق سینیٹ کے رواں اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں