پرویز مشرف نے کارگل پر جنرل کیانی کوبھی لاعلم رکھا جنرل ر مجیدملک

کیانی کارگل آپریشن کے وقت 12ڈویژن کی کمان کررہے تھے جسکی ذمداری کشمیرکا دفاع تھا مگر انکو بھی لاعلم رکھا گیا، ملک


Amir Ilyas Rana March 04, 2015
کارگل آپریشن کی ساری ذمے داری پرویز مشرف پر عائد ہوتی ہے، جنرل ریٹائرڈ مجید ملک۔ فوٹو: فائل

SKARDU: سابق وفاقی وزیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک کہتے ہیں سابق صدر پرویز مشرف نے کارگل آپریشن سے جنرل(ر) اشفاق پرویزکیانی کو بھی لاعلم رکھا اور جنرل (ر)کیانی کو جب آپریشن کا علم ہوا تو انھوں نے بھی مخالفت کی تھی۔

عبدالمجید ملک نے اپنی کتاب''ہم بھی وہاں موجود تھے'' میں کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ جنرل (ر)کیانی کارگل آپریشن کے وقت 12ڈویژن کی کمان کررہے تھے جس کی ذمے داری کشمیرکا دفاع تھا مگر ان کو بھی اس آپریشن سے لاعلم رکھا گیا۔ کارگل آپریشن کی ساری ذمے داری پرویز مشرف پر عائد ہوتی ہے۔

انھوں نے وزیراعظم نواز شریف کو بھی پیشگی بریفنگ نہیں دی تھی۔عبدالمجید ملک لکھتے ہیں کہ کارگل آپریشن کے دوران پرویز مشرف کی چین سے جنرل عزیزکوکی گئی ٹیلی فون کال بھی بھارتی ایجنسیوں نے ٹیپ کرلی تھی جس کوبعدازاں بھارت نے بہت نشر کیا ،انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کا یوں اپنے چیف آف جنرل ساٹاف سے اوپن ٹیلی فون پر حساس گفتگوکرنا بہت بڑی غلطی تھی۔عبدالمجید ملک نے لکھا ہے کہ نواز شریف کا ضیاء الدین بٹ کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ بھی درست نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں