ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

آسٹریلیا،افغانستان میچ میں کراچی کےجنید نےمائیکروویواوون اورپاکستان،یواےای میچ میں فیصل آبادکےرفاقت نےجوسربلینڈرجیتا


Express Report March 07, 2015
ایکسپریس میڈیا کی جانب سے کراچی میں جنید لطیف کو ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کامران احمد انعام دے رہے ہیں۔ فوٹو: محمد عظیم/ایکسپریس

WASHINGTON: ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ 2015 کے سلسلے میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق تین میں سے 2 سوالوں کا درست جواب دے کر کراچی کے جنید لطیف نے مائیکرو ویو اوون اور فیصل آباد کے رفاقت علی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ سے متعلق ایک سوال کا درست جواب دے کر جوسر بلینڈر جیت لیا۔ کراچی میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کامران احمد اور فیصل آباد میں ایکسپریس کے اسسٹنٹ بزنس مینجر شہزاد مغل نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔

https://img.express.pk/media/images/Prize2/Prize2.webp

اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔ واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے'' سکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوںکے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں