ہری پور میں بدھا کا 2 ہزار سال پرانا مجسمہ دریافت

مجسمے کے ساتھ ہزاروں سال پرانی مٹی اور چونے کے چھوٹے بدھ اور سکے بھی برآمد ہوئے ہیں۔


جہانزیب صدیق March 07, 2015
مجسمے کے ساتھ ہزاروں سال پرانی مٹی اور چونے کے چھوٹے بدھ اور سکے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ نے ہری پورکی تحصیل خانپورکے علاقے بھمالہ میں کھدائی کے دوران بدھ مذہب کے روحانی پیشوا کا دوہزار سال پراناچودہ فٹ لمبا مجسمہ دریافت کیا ہے جبکہ مجسمے کے ساتھ ہزاروں سال پرانی مٹی اور چونے کے چھوٹے بدھ اور سکے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/Statue/Statue.webp

ذرائع کے مطابق بدھا کا یہ مجسمہ اب تک ملنے والے مجسموں میں لمبائی کے حوالے سے سب سے بڑا ہے، امریکا کے معروف آرکیالوجسٹ پروفیسر مارک کنیورنے مجسمے کی تاریخ دوہزار سال پرانی بتائی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/Statue1/Statue1.webp

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں