یونیسکو نے 6 پاکستانی تاریخی مقامات کو ورلڈ ہیریٹیج سائٹس قرار دیدیا

یونیسکوورلڈہیریٹیج سائٹس کے تحفظ کے لئے10 کروڑروپے سے زائدرقم بھی مختص کی ہے


Zulfiqar Baig March 09, 2015
ورلڈ ہیر ٹیج قراردی گئی سائٹس میں موہنجودڑو، ٹیکسلا کے کھنڈرات، شالیمار باغ، قلعہ روہتاس شامل۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کے 6 تاریخی مقامات اوریادگاروں کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکونے ورلڈ ہیریٹیج سائٹس قرار دیدیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق ان موئن جودڑوکے تاریخی کھنڈرات،ٹیکسلا کے تاریخی کھنڈرات،تخت بھائی میں بدھست کھنڈرات اورسری بہوال،مردان کے ساتھ والا شہر، مکلی ٹھٹھہ میں موجودتاریخی یادگاریں،قلعہ لاھور شالیمار باغ، قلعہ روہتاس جہلم شامل ہیں، یونیسکوورلڈہیریٹیج سائٹس کے تحفظ کے لئے10 کروڑروپے سے زائدرقم بھی مختص کی ہے، آثار قدیمہ کے تحفظ کے لئےواٹر اینڈ سوایل انوسٹی گیشن لیبارٹری ڈبلیواے ایس آئی ایل موئن جودڑو میں سائنٹفیک لیبارٹری کا قیام،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجیکل ٹریننگ اینڈریسرچ پراناقلعہ لاہورپی آئی اے ٹی آرلاہورقلعہ لاہورشالیمارباغ رانی گھات اورسوات کی بدھست سائٹس کا تحفظ اور ڈاکومنٹیشن، مکلی ہلزٹھٹھہ میں واقع یادگاروں کے تحفظ کے لیے ماسڑپلان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں