5سال میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ایک ارب 13 کروڑ خرچ ہوئے

اخراجات کیلیے ایک ارب 10 کروڑ 1 لاکھ 38 ہزار روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے


اخراجات کیلیے ایک ارب 10 کروڑ 1 لاکھ 38 ہزار روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

گزشتہ 5 سال کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی دیکھ بھال پرایک ارب 13کروڑ 18لاکھ 12ہزار روپے خرچ کیے گئے جبکہ اسی عرصے کے لیے سی ڈی اے نے ایک ارب 10کروڑ 1لاکھ 38ہزار روپے کے فنڈز مختص کیے تھے۔

پارلیمنٹ ہاؤس سے حاصل ہونیوالی دستاویزات کے مطابق 2009سے 2014کے دورا ن خرچ کی گئی یہ رقم ملازمین کی تنخواہوں، مراعات، بجلی وگیس کے بلوں، پانی کے اخراجات، اسٹورمیٹریل اورمتفرق اخراجات کی مدمیں خرچ کی گئی۔ 2009سے 2010تک 2کروڑ 31 لاکھ 9ہزار روپے مختص کیے گئے تھے، اس عرصے میں 2کروڑ 17لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ 2010 سے 2011کیلیے 2کروڑ 27 لاکھ روپے مختص تھے جبکہ 2کروڑ 6لاکھ خرچ ہوئے۔

2011سے 2012کیلیے 2کروڑ 13لاکھ 77ہزار روپے مختص اور 2کروڑ 7 لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے۔ 2012سے 2013کے لیے 2کروڑ 60لاکھ 43ہزار روپے مختص اورایک کروڑ 98لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ 2013سے 2014تک ایک کروڑ 66لاکھ 86ہزار روپے مختص تھے مگراس دوران 3کروڑ 3لاکھ 62ہزار روپے خرچ کیے گئے جو 5سال میں اس مدمیں خرچ کی جانے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں