کوشش ہوگی جمہوری ادارے مضبوط ہوں اور قانون کی بالادستی برقراررہے رضا ربانی

پارلیمنٹ کوہمیں فعال بنانا ہے اورقانون سازی اولین ترجیح ہوگی، سینیٹر رضا ربانی


Online/Monitoring Desk March 11, 2015
تمام جماعتوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، رضا ربانی۔ فوٹو: فائل

حکومتی حمایت ملنے کے بعد سینیٹر رضاربانی نے تمام جماعتوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ تمام جماعتوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

میڈیاسے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ یہ بہت بڑااعزاز ہے کہ کوئی سینیٹر بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو۔ حلف اٹھانے کے بعدمیری کوشش ہوگی کہ جمہوری اداروں کومضبوط کروں، سینیٹ کی بالا دستی برقرار رکھوں اور خودمختاری کی حفاظت کروں، اس کے ساتھ ساتھ جمہوری روایات کوفروغ دوں۔ مجھ پرکوئی دباؤنہیں ہو گا۔ جب انسان کسی کرسی پربیٹھتا ہے تواس کوسب کے ساتھ قانون اورسینیٹ کے قواعدکے مطابق معاملہ کرناہوتا ہے۔ کوشش ہوگی کہ سب کو ایک نظرسے دیکھوں اورایک ہی نظرسے رولزکا اطلاق کروں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے۔ پارلیمنٹ کوہمیں فعال بنانا ہے اورقانون سازی اولین ترجیح ہوگی۔ ڈپٹی چیئرمین بلوچستان سے ہوناچاہیے اوراس میں تمام سیاسی جماعتوں کااتفاق رائے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں