سونیاگاندھی کے داماد پر3ارب روپے کی بدعنوانی کا الزام

واڈرا نے2007ء کے بعد5کمپنیاںبناکر300کروڑکی جائیدادبنائی،انڈیا اگینسٹ کرپشن


BBC October 07, 2012
کمپنیوں کی آمدنی کا کوئی جائز طریقہ نہیں ہے،تمام لین دین کی تحقیقات کی جائے،پریس کانفرنس

ISLAMABAD: بھارت میں بدعنوانی کے خلاف تحریک چلانے والی تنظیم ''انڈیا اگینسٹ کرپشن'' نے حکمران جماعت کانگریس کی صدرسونیا گاندھی کے داماد پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے مشتبہ نوعیت کے لین دین سے300 کروڑ روپے کی جائیداد حاصل کی ہے۔

تنظیم کے دو اہم رہنما ئوں اروند کیجر یوال اور پرشانت بھوشن نے نیوز کانفرنس میں رابرٹ واڈرا کے تمام لین دین کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ رابرٹ واڈرا نے2007ء اور اس کے بعد پانچ کمپنیاں قائم کیں جن کی مجموعی مالیت50 لاکھ روپے تھی، ان کے بقول ان کمپنیوں کی آمدنی کا کوئی جائز ذریعہ نہیں تھا اس کے باوجود تین برس میں ان کمپنیوں نے 300 کروڑ روپے کی املاک بنائیں جن کی مالیت اب 500 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں