ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

بھارت، آئرلینڈ میچ میں مکلی کی سدرہ نے 2سوالوں کے جواب دیکرمائیکرو ویو اوون جیت لیا


Express Report March 12, 2015
ایکسپریس میڈیا کی جانب سے مکلی میں سدرہ رند کو نمائندہ ایکسپریس ثمرحسین انعام دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

NEW YORK: ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈ کپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ2015 کے سلسلے میں بھارت اور آئر لینڈکے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق 3 میں سے 2 سوالوں کے درست جواب دے کر ٹھٹھہ کے علاقے مکلی کی سدرہ رند نے مائیکرواوون جیت لیا۔ مکلی میں نمائندہ ایکسپریس ثمرحسین نے انعام دیا۔ اس موقع پر انھوں نے ایکسپریس میڈیا کاشکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔

واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کااورانعام ایکسپریس کے'' اسکیم کے تحت اب تمام میچزکے دوران3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹر سائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی ودیگرانعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایاجاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔