الیکشن کمیشن کو پرانی پرنٹنگ مشینوں سے کام میں مشکلات کا سامنا

50 سال پرانی پرنٹنگ مشینوں کی وجہ سے کام میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ذرائع الیکشن کمیشن


Wajid Hameed March 12, 2015
بلدیاتی انتخابات سے قبل جدید پرنٹنگ سسٹم نصب کرنیکا فیصلہ، ذرائع۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کو 50 سال پرانی پرنٹنگ مشینوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سے پہلے مذکورہ مشینوں کی بہتری کیلیے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو سفارشات بھیجے گا۔ الیکشن کمیشن اس سے قبل بھی مشینوں کی بہتری کیلیے سفارش کر چکا ہے اور اب ان سفارشات پر عملدر آمدکیلیے یاد دہانی لیٹر لکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے پاس موجود مشینیں 1964میں نصب کی گئیں تھیں، ان پرانی مشینوں پر پرنٹنگ کا کام تاخیرکا شکار ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کو یاد دہانی کرائی جائے گی کہ بلدیاتی انتخابات کیلیے صرف پنجاب میں30 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جانے ہیں ، مختلف رنگوں کے بیلٹ پیپرزکی موجودہ مشینوں سے چھپوائی کرانے سے مشکلات پیش آسکتی ہیں لہذا جدید پرنٹنگ سسٹم نصب کیا جائے اور سرکاری پرنٹنگ کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے تاکہ ایک دن میں کروڑوں بیلٹ پیپر کی چھپوائی ممکن ہو سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔