ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

بھارت،آئرلینڈ میچ میں گل حسن نے مائیکرو ویو اوون اور زرینہ نے سری لنکا،اسکاٹ لینڈ میچ میں جوسرجیت لیا


Express Report March 13, 2015
ایکسپریس میڈیا کی جانب سے لاہور میں گل حسن کوایڈیٹر ایڈیٹوریل لطیف چوہدری انعام دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ 2015 کے سلسلے میں بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق تینوں سوالوں کے درست جواب دے کر لاہور کے گل حسن نے مائیکرو ویو اوون اور فیصل آباد کی زرینہ نے سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق ایک سوال کا جواب دے کر جوسر بلینڈر جیت لیا۔ زرینہ کا انعام ان کے بیٹے محمد علی نے وصول کیا، لاہور میں ایڈیٹر ایڈیٹوریل روزنامہ ایکسپریس لطیف چوہدری اور فیصل آباد میں اسسٹنٹ بزنس مینجر شہزاد مغل نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔ اس موقع پر انھوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔

https://img.express.pk/media/images/prize2/prize2.webp

واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے'' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں