ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

سری لنکا، اسکاٹ لینڈ میچ میں سوالوں کے جواب دیکر کراچی کے عبدالقدیر اور مانسہرہ کے قاضی عثمان مائیکرو ویو اوون جیت گئے


Express Report March 14, 2015
ایکسپریس میڈیا کی جانب سے کراچی میں عبدالقدیر کو ایڈیٹر اسپورٹس سلیم خالق اور مانسہرہ میں قاضی عثمان کو نمائندہ ایکسپریس بابو فضل الرحمن اعوان انعامات دے رہے ہیں۔ فوٹو: محمد عظیم/ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ2015 کے سلسلے میں سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق تینوں سوالوں کے درست جواب دے کر کراچی کے عبدالقدیر نے مائیکرواوون اورمانسہرہ کے قاضی عثمان نے دو سوالوں کے درست جواب دے کر جوسر بلینڈر جیت لیا۔ کراچی میں ایڈیٹر اسپورٹس روزنامہ ایکسپریس سلیم خالق اور مانسہرہ میں نمائندہ ایکسپریس بابوفضل الرحمن اعوان نے جیتے والوں کو انعامات دیے۔اس موقع پرانھوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔

https://img.express.pk/media/images/Prize3/Prize3.webp

واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے'' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں