پاکستانی فلموں کی عالمی میلوں میں کامیابی کا سفرجاری

فلم ساز سعید رضوی سری لنکا کے ساتھ مل کر فلم بنائیں گے جب کہ جرمنی، برطانیہ اور ترکی کے فلمسازوں نے بھی رابطے کیے ہیں۔


Pervaiz Mazhar March 15, 2015
’’ہوٹل‘‘، ’’زندہ بھاگ‘‘، کو پذیرائی ملی، ’’ سونگ آف لاہور ‘‘ ٹری بیک کیلیے بھی منتخب ۔ فوٹو : فائل

عالمی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کی شرکت اور ان کی پسندیدگی اور کامیابی نے غیرملکی فلم پروڈیوسرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

شرمین عبید چنائے نے آسکر ایوارڈ حاصل کرکے پہچان دی ، فلم ''ہوٹل'' نے بھارت میں ہونے والے فیسٹول میں متعدد ایوارڈ حاصل کیے، جب کہ آمنہ الیاس کی فلم ''زندہ بھاگ'' نے بھی عالمی فلم فیسٹیول میں متعدد ایوارڈ حاصل کیے۔ شرمین عبید چنائے کی ایک اور فلم''سونگ آف لاہور'' کو بھی ٹری بیک فلم فیسٹیول میں منتخب کیا گیا ہے۔

غیر ممالک میں پاکستانی فلموں کی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں منتخب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی فلمیں عالمی معیار کے مطابق بنائی جارہی ہیں، جسکے بعد متعدد ممالک نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ناروے میں جلدفلم کی شوٹنگ شروع کی جارہی ہے جب کہ فلم ساز سعید رضوی سری لنکا کے ساتھ مل کر فلم بنائیں گے جب کہ جرمنی، برطانیہ اور ترکی کے فلمسازوں نے بھی رابطے کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔