چوہدری نثارکو فوج کے احترام کی بات زیب نہیں دیتی رابطہ کمیٹی

متحدہ پر تنقید سے پہلے وزیر داخلہ اپنے اورن لیگی رہنماؤں کے فوج مخالف بیانات کویادکریں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی


Express Desk March 15, 2015
متحدہ پر تنقید سے پہلے وزیر داخلہ اپنے اورن لیگی رہنماؤں کے فوج مخالف بیانات کویادکریں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے بارے میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری نثارایم کیوایم پر تنقیدکرنے سے پہلے فوج، حساس اداروں اوران کے سربراہوں کے بارے میں خود اپنے اور(ن) لیگ کے دیگر رہنماؤں کے بیانات کویادکریں۔

اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری نثار قوم کواس بات کاجواب دیں کہ ایم کیوایم جودہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کابھرپورساتھ دیتی آئی ہے، جس کے 4ارکان اسمبلی اورسیکڑوں کارکن فوج کاساتھ دینے کی پاداش میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں دہشت گردی کانشانہ بن چکے ہیں جوفوج کی حمایت میں ریلیاں، جلسے جلوس نکالتی رہی ہواورہرفورم پر فوج اورقانون نافذکرنے والے اداروں کا مقدمہ لڑرہی ہواس جماعت کورینجرزکے ذریعے کچلنے کی کوشش کرنا، اس کے مرکزپرچھاپہ مارکراسے تہس نہس کردینا اوراسی کے رہنماؤں اورکارکنوں کوگرفتارکرنااوردنیابھرمیں بدنام کرنے کے لیے میڈیاٹرائل کرناکیادرست اقدام ہے؟

قائدتحریک الطاف حسین جوفوج کی حمایت میں مسلسل تقاریر اور بیانات دے رہے ہوں، لاکھوں کی ریلی میں کھڑے ہوکرفوج کوسیلیوٹ پیش کررہے ہوں ان کے گھرپرچھاپہ مارکرتوڑپھوڑ، ان کی بیماربیوہ بہن کے گھرپر چھاپہ مارکرچادروچہاردیواری کاتقدس پامال کرنا اور ان کو مغلظات دینا کیاقابل تعریف عمل ہے ؟ کیاقائدتحریک الطاف حسین کے بھانجے عبدالعزیزجن کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں، انھیںگرفتارکرکے تشددکانشانہ بنانا جائز ہے؟

ایم کیوایم کے گرفتاررہنماؤں اورکارکنوں کوعدالتوں میں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اور ہتھکڑیاں لگاکرجنگی قیدیوں کی طرح پیش کرنے کے عمل سے کیاایم کیوایم کے ہمدردعوام میں اچھے جذبات پیدا ہوں گے ؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری نثارخودفوج اورحساس اداروں کے سربراہوں کوکڑی تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں ان کے منہ سے فوج کے احترام کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری نثار قوم کواس بات کا جواب دیں کہ موجودہ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ایوان میں فوج کے بارے میں جواشتعال انگیز تقریر کی چوہدری نثار اس وقت کیوں خاموش رہے؟

انھیں اس وقت فوج کے تقدس کاخیال کیوں نہ آیا؟کیا ان کی حکومت نے12اکتوبر1999 کواس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویزمشرف کے طیارے کو پاکستان کی سرزمین پر اترنے کی اجازت نہ دے کرفوج کا احترام کیاتھا؟رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیرخواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف ایم کیوایم کوتنقیدکانشانہ بنانے سے پہلے فوج کے بارے میں اپنے بیان

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں