ریمپ پر عمدہ واک بچوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی کنول

نئے ملبوسات دکھانے میں بچوں نے بہترین پرفارمنس دی، خود اعتمادی نے گرویدہ کرلیا


Cultural Reporter March 16, 2015
آج جس طرح سے بچے پراعتماد انداز سے ریمپ پر چل رہے تھے ان کی اس خود اعتمادی اورذہانت نے مجھ سمیت سبھی شرکاء کو اپنا گرویدہ بنا دیا ہے۔ کنول فوٹو: فائل

LODHRAN: بچوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی انھیں ہر میدان میں صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دینے چاہیئں۔

ان خیالات کا اظہار اداکارہ اور رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں بچوں کی نئی ملبوسات متعارف کروانے کے حوالے سے ہونے والی ریمپ واک کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اسپورٹس ، شوبز سمیت ہر شعبے میں ہمارے پاس باصلاحیت ٹیلنٹ کی ایک کھیپ موجود ہے جنھیں صرف پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔

آج جس طرح سے بچے پراعتمادانداز سے ریمپ پر چل رہے تھے ان کی اس خوداعتمادی اورذہانت نے مجھ سمیت سبھی شرکاء کو اپنا گرویدہ بنا دیا ہے۔ کنول نے کہا کہ فیشن انڈسٹری میں بچوں کے لیے بھی نت نئے رنگوں کے ساتھ ملبوسات تیار کرنے کا رحجان فروغ پار ہا ہے خوش آئند ہے ۔اس تقریب میں ماڈل اریشمہ، علی عباس ، خرم باری سمیت دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیںجنہوں نے اس پروگرام کے انعقاد کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں