انتخابی اصلاحات تجاویز کی منظوری میں پی ٹی آئی کا بائیکاٹ رکاوٹ

کمیٹی کے 4 اگست سے20 اکتوبر تک 7 اجلاسوں میں پی ٹی آئی اراکین شریک نہیں ہوئے


18مارچ کو ذیلی کمیٹی پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق آئینی ترامیم پر غور کرے گی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: الیکشن کمیشن اوروزارت قانون و انصاف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے جنھیں منظور کر کے ملک میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق پولنگ ایجنٹ اور انتخابی عملے کے اختیارات میں اضافہ اور بین الاقوامی تجربات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے لیکن تجاویز کی منظوری میں تحریک انصاف کے اراکین کا بائیکاٹ رکاوٹ بنا ہوا ہے کیونکہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے باعث خصوصی پارلیمانی کمیٹی بھی عملاً غیرفعال ہو کر رہ گئی ہے۔ رکن قومی اسمبلی زاہد حامد کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 18مارچ کو طلب کیا گیا ہے جس میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک سسٹم کے نافذالعمل ہونے اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق آئینی ترامیم پر غورکے علاوہ چیئرمین نادرا ملک میں اب تک دہرے شناختی کارڈز کے حامل شہریوں کی تفصیلات اور بلاک کیے گئے کارڈز سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں