کراچی آپریشن پر کسی کو شکایت ہے تو عدالت جائے پرویز رشید

ملک سے باہر بیٹھ کر کسی کو ملک کے اہم اداروں کے خلاف بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، پرویز رشید


آن لائن/APP March 16, 2015
ملک سے باہر بیٹھ کر کسی کو ملک کے اہم اداروں کے خلاف بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، پرویز رشید۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم مفاہمت کی سیاست کر سکتے ہیں مگر مصالحت کی نہیں، کراچی آپریشن کے حوالے سے کسی کو شکایت ہے تو عدالت جائے، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ مجرم چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو یا کسی بھی جگہ سے ہو، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب سینیٹرز پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزرا کے عہدوں کا دوبارہ حلف اٹھا لیا ہے، اتوار کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر ممنون حسین نے ان سے حلف لیا، تقریب میں وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، صدر مملکت نے دونوں سینیٹرز کو وفاقی وزرا کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کیلیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پرویز رشید وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور مشاہد اللہ خان ماحولیاتی تغیرات کے وفاقی وزیر تھے تاہم ان کی بطور سینیٹر مدت ختم ہونے پر دوبارہ انتخاب کے بعد ان کیلیے دوبارہ حلف اٹھانا ضروری تھا، آن لائن کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ کراچی آپریشن کے کپتان ہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر کسی کو ملک کے اہم اداروں کے خلاف بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، سیاست کی آڑ میں کسی کو جرم کرنے کا حق نہیں، ضرب عضب آپریشن بلیک میلنگ سے ختم نہیں ہو گا، اس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ نے یوحنا آباد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل ثابت ہو سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں