بلاول نے اپنی شرائط پر والد کے ساتھ اختلافات ختم کردیئے

بلاول بھٹو کی پاکستان آمد کے بعد پیپلزپارٹی میں تبدیلیاں آنے کاامکان ہے، ذرائع


بلاول بھٹو کی پاکستان آمد کے بعد پیپلزپارٹی میں تبدیلیاں آنے کاامکان ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میں اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور اب بلاول جلد پاکستان ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی اورملکی سیاست میں حصہ لیں گے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری میں اختلافات بالاخرختم ہو گئے اوربلاول بھٹو زرداری جلد پاکستان آئیں گے اوراپنے ناناذوالفقار علی بھٹوکی برسی تقریب میں شرکت کیساتھ ملکی سیاست میں سرگرم بھی ہونگے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنی شرائط منوانے کے بعد ہی پاکستان آنے کیلیے تیارہوئے ہیں انکی آمد کے بعد پیپلزپارٹی میں تبدیلیاں آنے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے چیئرمین کی آمد کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں