ہماری فلمیں بھارتی سینما میں دکھائی جانی چاہئیںشکیل صدیقی

کراچی میں کمرشل تھیٹر کا نہ ہونا المیہ ہے، ہمیں اس پرسنجیدگی سے غور کرنا چاہیے،شکیل صدیقی


Cultural Reporter March 21, 2015
پاکستانی فنکاروں کو ہمیشہ بھارت میں عزت و احترام ملا،شکیل صدیقی،فوٹو : فائل

KARACHI: کراچی تھیٹر اوربھارتی ٹی وی چینلز کے کامیڈی پروگرام سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی مزاحیہ اداکار شکیل صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکارہمیشہ اچھی سوچ کے ساتھ بھارت جاکر کام کرتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان پیار محبت میں اضافہ ہو۔

آج بھی پاکستان کے بہت سے فنکار بھارتی فلموں اور ٹی وی چینلز پر کام کررہے ہیں اور انھیں وہاں ہمیشہ عزت اور احترام ملا' انھیں کام کرنے کے بھر پور مواقع ملے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ جس طرح پاکستانی ٹی وی ڈرامے ان دنوں بھارتی ٹی وی سے دکھائے جارہے ہیں' ہماری فلمیں بھی بھارتی سنیمائوں پر دکھائی جائیں' انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کمرشل تھیٹر کا نہ ہونا المیہ ہے، ہمیں اس پرسنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں