ایوان صدر بتائے کوئی الیکشن سیل ہے یا نہیں سپریم کورٹ سیکریٹری کو نوٹس جاری

انتخابی نتائج پراثراندازہونے کے لیے اسحق خان کے دور میں بنایا گیا سیل فاروق لغاری کے دورتک قائم رہا


Ghulam Nabi Yousufzai October 08, 2012
نوٹس ایوان صدرکے پتے پربھیجاگیاہے،سپریم کورٹ میںاصغرخان کیس میں پیش کردہ دستاویزات بھی ساتھ منسلک ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

انتخابی نتائج پراثراندازہونے کیلیے سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم کیخلاف مقدمے میں ایوان صدرکوفریق بنانے کیلیے سیکریٹری ایوان صدرکونو ٹس جاری کردیا گیا۔

نوٹس سپریم کورٹ سول برانچ ٹوکی طرف سے ایوان صدرکے پتے پرسیکریٹری کے نام بھیجا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق نوٹس کیساتھ ایئرمارشل (ر) اصغر خان کیس میںعدالت عظمیٰ کاحکم اورسابق صدر غلام اسحاق خان کی نگرانی میں ایک مخصوص سیاسی اتحادکوکامیاب کرانے کیلیے ایوان صدر میں قائم الیکشن سیل کے بارے میں عدالت عظمیٰ میں پیش کی جانے والی دستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں۔ سیکریٹری ایوان صدر کواس بارے میں جواب دینے اورفریق بننے کیلیے کہا گیا ہے۔

نوٹس کے ساتھ منسلک حکم میں کہاگیا ہے کہ درخواست گزارکے مطابق سابق صدرغلام اسحاق خان کی نگرانی میں انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کیلیے قائم ہونیوالاسیل فاروق لغاری کے دورتک ایوان صدر میں قائم رہا اس لیے اس بارے میں ایوان صدرکاجواب ضروری ہوگیا ہے کہ کیا وہ سیل اب بھی قائم ہے یاختم ہوچکاہے؟ نوٹس میںکہاگیا ہے رقوم کی تقسیم اورانتخابات پراثراندازہو نے کا معاملہ ایوان صدرسے شروع ہوا اس لیے مناسب یہی ہے کہ سیکریٹری ایوان صدراس کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کریں۔آئین کے آرٹیکل 41(1) اور 243 (2) کا بھی ذکرکیاگیا ہے کہ صدر مملکت ریاست کی وحدت کی علامت اورمسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں اس لیے ایوان صدرمیں ایسی کوئی سرگرمی جس سے صدرکے دفترکی غیرجانبداری متاثرہوکے بارے میں ایوان صدرکاموقف آناضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں